Mustafai Dashboard

مصطفائی ایمپلائز فورم


bismillah

sample


TBC

(کنو ینئر)

داکٹر شریف


رضا حسین سیال

(کنو ینئر)

sample-image


TBC

(پریس سیکرٹری)

حکیم آفتاب نئیر


TBC

(کنوینئر)

sample-image


TBC

(کنوینئر)

ریاست کا انتظام وانصرام حکومت وقت کی ذمہ داری ہوتا ہے۔اس ذمہ داری سے عہدہ برا ہونے کے لیے اسےلاکھوں کی تعداد میں ملازمین درکار ہوتے ہیں۔جہاں ان ملازمین کا تعلق مختلف شعبہ جات سے ہوتا ہےوہاں تعلیم ،قابلیت اور بزرگی(SENIORITY)کی بنیاد پر بھی ان کی درجہ بندی ہوتی ہے ،حکومت اپنا انتظامی اور معاشی لائحہ عمل(POLICYIES)انہی افراد کے ذریعے عوام پر نافذ کرتی ہے۔لہٰذا ان کے پاس انتظامی اور معاشی حوالے سےبے پناہ ا ختیارات آجاتے ہیں جوان مناصب کو بہت زیادہ پر کشش بنادیتے ہیں،جس سے ان مناصب کے حصول کے لیےدوڑ شروع ہوجاتی ہےاور لوگ اہلیت ونااہلیت کو پس پشت ڈال کران کے حصول کے لیے ہر جائز وناجائز ذریعہ اختیار کرتے ہیں،جس کے نتیجے میں ان مناصب پرایسے لوگ پہنچ جاتے ہیں جو نااہل ہونے کے ساتھ ساتھ لالچی اور بد یانت بھی ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے باعث سرکاری دفاترسست روی کے ساتھ ساتھ رشوت ستانی کا گڑھ بھی بن جاتے ہیں ،جو کہ حکومتوں کے لیے مسلسل درد سر بناہواہے ۔

مندرجہ بالا وجوہات کے ساتھ ساتھ انسانی زندگی اور معاشرے کی پیچیدگیوں نے بھی حکمرانوں کو یہ سوچنے پر مجبور کیاکہ تمام ذمہ داریاں اپنے پاس رکھ کر بدنام ہونے سے بہتر ہےکہ کچھ شعبے"نجی شعبہ" (Private sector) کے سپرد کردیے جائیں تاکہ کام کا بوجھ ہلکا ہوجائے۔اس طرح حکومتی اور نجی شراکت داری(public & private partnership)کا تصور پیدا اور مقبول عام ہوا۔اس کے نتیجہ میں کئی شعبے ،نجی شعبہ کے سپرد کر دیے گئے۔یوں اب نجی شعبہ میں بھی روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہو چکے ہیں۔نجی شعبے میں مسابقت کی وجہ سےمہارت اور کارکردگی نےانسان کو اہم بنا دیا ہے۔لہذا بہتر مہارت اور کارکر دگی کی بنیاد پر افرا د کی تنخواہوں اور مراعات میں بھی کافی و وافی اضا فہ ہواہےجس کی وجہ سے قابل لوگ نجی شعبہ کو فوقیت دینے لگے ہیں۔

سر کاری اور نجی ،ہر دو شعبوں میں موجود افراد معاشرے کے انتہائی باصلاحیت افراد ہیں ۔ریاستی مشینری اور معاشرہ ان کےدم قدم سے رواں دواں ہے۔حکومت اور ریاست کی پالیسیاں اور ان کے ثمرات ان کےذریعے سے عوام تک منتقل ہوتے ہیں ۔گویا کہ ان کا مقام معاشرے میں ایسا ہے جیسا کہ شریانوں کاانسانی جسم میں۔