


انجینئرز ایک ایسا طبقہ ہے جو معاشرے کے مسائل ، وسائل اور ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے ڈیزائن (Design)اور میکانزم (Mechanism) دریافت کرتا ہے جو دستیاب ڈیزائنوں (Designs)سے زیادہ دلکش اور خوشنما ہوں، کارکردگی اور پائیداری میں بہتر ہوں، کم خرچ اور استعمال میں آسان ہوں ۔
یوں یہ طبقہ معاشرے کے حسن و جمال، فنون کی ترقی و کمال اور زندگی کی آسائشوں وآسانیوں کی فراہمی میں اپنی نظیر نہیں رکھتا۔ اگر اس کمال ہنرمندی میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی رضا کا عنصر شامل ہو جائے تو معاشرے کی خوبصورتی کو چار چاند لگ جائیں۔
اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی محبت کے بغیر اس کمال ہنرمندی کی مثال اس خوبصورت محل جیسی ہے جس کا معمار اس کے اندر روشنی کا انتظام بھول گیا ہو۔ مصطفائی انجینئرز اس خوبصورت دنیا کے محل کو محبت رسول ﷺ سےروشن کر کے مزید خوبصورت بنانے کی جدوجہد میں شبانہ روز مصروف ہیں۔