Mustafai Dashboard

دی ویلیوز کالج

ویلیوز کالج سسٹم میں آپ کا خیر مقدم ۔یہ ایک ایسا ادارہ ہے جہاں روایت جدت کو پروان چڑھاتی ہے  ، اور اسلامی اقدار کا جوہر جدید تعلیم کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے ہم آہنگ ہوتا ہے ۔  کیونکہ  ہم نہ صرف ذہنوں بلکہ اپنے طلباء کی روحوں کی پرورش پر یقین رکھتے ہیں ۔ہمارے ہاں تعلیم و تربیت کا ایک جامع نظریہ موجود ہے جو درسی کتب  اور کلاس رومز سے  بلند ہو کر پروفیشنل زندگی کو فروغ دیتا ہے ۔

ویلیوز کالج سسٹم میں ہم صرف ماہر تعلیم کاکرادر ہی نہیں نبھاتے بلکہ ہم نصابی سر گرمیوں کے ذریعےایک  متوازن اور متحرک  شخصیت کو پروان چڑھانے کی تگ ودو کرتے  ہیں۔ چاہے کھیل ہوں،فنون لطیفہ یا  سماجی خدمت،ہم سمجھتے ہیں کہ یہ تجربات ،کردار کی تشکیل اور اقدار کو ابھارنے کے لیے اتنے ہی اہم ہیں جتنی کہ روایتی تعلیم
ہمارا نقطہ نظرنہایت  سادہ لیکن بہت گہرا ہے: ہم درد مند دل اور مثبت سوچ کے حامل افراد پیدا کرنا  چاہتے ہیں جن کا کردار اسلامی اصولوں سے آراستہ ہو اور وہ عالمگریت کے ماحول میں سبقت حاصل کرنے  کی صلاحیتوں سے لیس ہوں ۔ہم ایک ایسے سماج کا تصور کررہے ہیں جہاں  نئ نسل میں تجسس کی حوصلہ افزائی کی جائے ، تنوع کا  خیر مقدم ہو اورمعیار کو اولیت دی جائے
ہمارا مشن نشو ونما کاایسا  ماحول فراہم کرنا ہے جہاں ہر طالب علم تعلیمی،روحانی اور سماجی حوالے سے   اپنی صلاحیتوں کومکمل طورپر اجاگر کرنے میں آزادو خودمختار ہو۔ہم کوشاں ہیں کہ حصول علم کی تڑپ پیدا ہو ،دوسروں کے لیے ہمدردی کا احساس بیدار ہو اور خدمت و خوشحالی  کے لیے ایک تاحیات عزم فروغ پائے
آئیے اس نئے طرز تعلیم میں  ہمارے ہمسفر بنیئے ،جہاں تعلیم صرف ایک سفر نہیں ہےبلکہ یہ ایک تبدیلی کا تجربہ ہے جو آپ کو اس دنیا اور آخرت میں کامیابی کے لیے تیار کرتا ہے۔

برائے رابطہ