Mustafai Dashboard

دی ویلیوز سکول

ویلیوز اسکول سسٹم میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔یہ ایک ایسا تعلیمی منصوبہ ہے جہاں نو نہال ذہنوں کی پرورش اسلامی اصولوں اور جدید عصری  تقاضوں کے خوبصورت ملاپ سے کی جاتی ہے ۔یہ پلے گروپ کی  چنچل راہداریوں سے لے کر ہمارے میٹرک پروگرام کے فیصلہ کن مراحلے تک جامع ترقی اور علمی برتری کے سفر کا آغازہے۔
 
ہمارا وژن بہت سادہ لیکن گہرا ہے: آنے والے کل کےلیے ہم نے  ایسے افراد  تیارکرنےہیں جن کے ایمان کی جڑیں گہرائی  میں اتری ہوئی ہوں اور وہ ایسے علوم اور مہارتوں سےلیس ہوں جو ہرلمحہ پھلتی کائنات میں ترقی  کی طرف گامزن رہیں۔ہم ایسے سماج کا خواب دیکھ رہے ہیں جہاں ہر طالب علم  کو اپنی صلاحیتوں کے ادراک اور ان کو پروان چڑھانے کی مکمل آزادی حاصل ہو، تاکہ وہ معاشرتی ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔
دی ویلیوزسکول سسٹم  میں  اس بات کا شدت سے احساس پایاجاتا ہے کی ہم نصابی سر گرمیاں ایک متوازن تعلیمی نظام کا اہم جزو ہیں۔کھیلوں اور فنون لطیفہ سے لے کر سماجی خدمت کے اقدامات تک،ہر طالب علموں کو ان کے جذبات کی دریافت  اور کلاس روم سے باہر کی زندگی کی اہم مہارتوں کی تحصیل کے کافی مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔
 
رجحان کی جانچ ہمارے لیے محض ایک "پہیلی تماشہ " نہیں ہے۔یہ ہمارے تعلیمی نقطہ نظر کا سنگ بنیاد ہے۔ہم تعلیم میں ابھرتے ہوئے رجحانات کا مسلسل جائزہ لیتےرہتے ہیں  اور 21ویں صدی میں طلباء کودر پیش مسائل کے حل کے لیے اپنے نصاب کو عصری ضرورتوں کے مطابق ڈھالتےرہتے ہیں ۔
 
جو چیز ہمیں دوسرے اداروں سے ممتاز کرتی ہے وہ زندگی کے ہر پہلو میں اسلامی اقدار کوتعلیم کے ساتھ ضم کرنے کے لیے ہماراغیر متزلزل عزم ہےکیونکہ ہم یقین رکھتے  ہیں کہ جدید زندگی کی پیچیدگیوں سے ہمت اور عزم کے ساتھ نبردآزما ہونے کے لیےایک مضبوط اخلاقی قطب نما ہونا ضروری ہے ۔
ایک ایسی دنیا ،جہاں تعلیم اکثر اوقات محض تعلیمی کامیابیوں تک محدود ہے ،وہاں ہم کردار کی نشوونما ،درد مندی اور سماجی ذمہ داریوں کے احساس کو ترجیح دے کر منفردہیں۔ہمارے طلباء نہ صرف اسکالرز کے طور پر ابھرتے ہیں بلکہ ہمدرد افراد کے طور پر بھی نمایاں ہوتے ہیں جوکہ دنیا میں معنی خیز تبدیلی لانے کے لیے تیار ہیں
 
ویلیوز سکول سسٹم میں ہمارے ہمسفر بنیں جہاں برتری کا معیار اچھا اخلاق ہیں اور جہاں ہر بچے کو چمکنے اور بلندیوں پر جگمگانے کے مواقع میسر ہوتے ہیں۔آئیے مل کرسوچوں میں نئی روح پھونکیں،دلوں کونئی  جلا بخشیں اور ایک ایسے مستقبل کی صورت گری کریں جس میں لامحدود امکانات موجود ہوں۔

برائے رابطہ